فیصل آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں کیلئے فیس ٹو فیس بی ایس پروگرام میں نئے داخلہ کے حامل امیدوار20اگست تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ فیس ٹو فیس بی ایس پروگرام میں باٹنی،کیمسٹری (ایوننگ)،انوائرمنٹل سائنسز،بائیو کیمسٹری، فزکس،میتھ،ہیلتھ اینڈفزیکل ایجوکیشن،انسٹرکشنل ڈیزائن …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس پروگرام میں داخلہ کے خواہشمند امیدوار20اگست تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں، ڈاکٹر بشیر احمد صمیم
فیصل آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں کیلئے فیس ٹو فیس بی ایس پروگرام میں نئے داخلہ کے حامل امیدوار20اگست تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔
انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ فیس ٹو فیس بی ایس پروگرام میں باٹنی،کیمسٹری (ایوننگ)،انوائرمنٹل سائنسز،بائیو کیمسٹری، فزکس،میتھ،ہیلتھ اینڈفزیکل ایجوکیشن،انسٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی،ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس،فزکس(ڈیٹا سائنس مائنر)، کمپیوٹر سائنس،انفارمیشن ٹیکنالوجی، مائیکروبیالوجی،سٹیٹ پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ کمپیوٹر سائنسز اور انسٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی،میتھ اور سٹیٹ کے پروگرام کی کلاسز کا آغاز فیصل آباد سے بھی کیا جا رہا ہے۔اب فیصل آباد کے طلباء و طالبات کیمپس سے کلاسز لے سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے طلباوطالبات کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔









