اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):مصر، مراکش اور شمالی افریقہ کے دیگر ممالک سے پاکستان کی تجارت میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال 2024 میں شمالی افریقہ کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 2.41 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سا ل 2024 میں مصر، مراکش اور شمالی افریقہ کے …
مصر، مراکش اور شمالی افریقہ کے دیگر ممالک سے پاکستان کی تجارت میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):مصر، مراکش اور شمالی افریقہ کے دیگر ممالک سے پاکستان کی تجارت میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال 2024 میں شمالی افریقہ کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 2.41 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سا ل 2024 میں مصر، مراکش اور شمالی افریقہ کے دیگر ممالک کو برآمدات سے ملک کو210.19 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 12 فیصدزیادہ ہے،مال سال 2023 میں شمالی افریقہ کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو187.74 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، جون میں شمالی افریقہ کے ممالک کو برآمدات کاحجم 15.63 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 15 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 23 ملین ڈالرتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں مصر، مراکش اور شمالی افریقہ کے دیگر ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 2.41 فیصدکا اضافہ ہواہے، مالی سال 2024 میں شمالی افریقہ سے درآمدات پر827.019 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجومالی سال 2023 میں 807.49 ملین ڈالرتھا، جون میں شمالی افریقہ سے درآمدات کاحجم 93 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 41.59 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 41.73 ملین ڈالرتھا۔








