سنسناٹی اوپن،نیل سکوپسکی اور مائیکل وینس مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

اوہائیو۔15اگست (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انگلینڈ کے ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل نے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جولین …

اوہائیو۔15اگست (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انگلینڈ کے ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل نے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جولین کیش اور ان کے امریکی جوڑی دار رابرٹ گیلوے کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل نے سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جولین کیش اور ان کے امریکی جوڑی دار رابرٹ گیلوے کو 3-6، 7-6(7-4) اور 10-12 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔