اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک۔چین تعلقات باہمی احترام ،اعتماد ، امن بقائے باہمی اور برادرانہ ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کی پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیو کانفرنس کے چیئرمین ینگ شنگ یو سے گفتگو کرتے ہوئے …
پاک چین دوستی باہمی احترام اور اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، قائم مقام سپیکر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک۔چین تعلقات باہمی احترام ،اعتماد ، امن بقائے باہمی اور برادرانہ ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کی پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیو کانفرنس کے چیئرمین ینگ شنگ یو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کے روز ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ قائم مقام سپیکر سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی مفادات ،خطے کی اسٹرٹیجک صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام سپیکر نے کہا کہ مشترکہ جیوپولیٹیکل،معیشت، تاریخ اور اسٹرٹیجک مفادات پر مبنی پاک چین تعلقات ہمیشہ ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں اقوام کے مابین دوستی کا یہ رشتہ نسل درنسل منتقل ہو رہا ہے اور ہر گزرنے والے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔








