ملکی برآمدات میں جولائی کے دوران 11.77فیصد اور درآمدات میں 15.90 فیصد کا اضافہ، تجارتی خسارہ میں ماہانہ بنیادوں پر18.08فیصدکی کمی

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.77فیصد اوردرآمدات میں 15.90فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے،مالی سال کے پہلے مہینہ میں پاکستان کے تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر21.14فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ بنیادوں پر18.08فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024میں ملکی برآمدات کاحجم 2.307 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 11.77فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ملکی برآمدات کاحجم 2.064 ارب …

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.77فیصد اوردرآمدات میں 15.90فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے،مالی سال کے پہلے مہینہ میں پاکستان کے تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر21.14فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ بنیادوں پر18.08فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024میں ملکی برآمدات کاحجم 2.307 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 11.77فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ملکی برآمدات کاحجم 2.064 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں ملکی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر9.81 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،

جون میں برآمدات سے ملک کو2.558 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو جولائی میں کم ہوکر2.307 ارب ڈالرہوگیا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں پاکستان کی مجموعی درآمدات پر4.278 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 15.90 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں ملکی درآمدات پر3.691 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں ملکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13.82 فیصدکی کمی ہوئی،جون میں درآمدات پر4.964 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں پاکستان کے تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر21.14فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ بنیادوں پر18.08فیصدکی کمی ہوئی، جولائی میں تجارتی خسارہ کاحجم 1.971 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں 2.406 ارب ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 1.627 ارب ڈالرتھا۔

مزید خبریں