برمنگھم فینکس اور سدرن برئیو کے درمیان دی ہنڈرڈ کرکٹ کمپٹیشن کا ایلیمینیٹر میچ (ہفتہ کو ) کھیلا جائے گا

لندن۔16اگست (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کے زیر اہتمام ہنڈرڈ کرکٹ کمپٹیشن کا چوتھا ایڈیشن اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں تھی جن میں ٹرینٹ راکٹس ، برمنگھم فینکس ،لندن سپرٹ ،مانچسٹر اوریجنلز،ناردرن سپر چارجرز،اوول انوینسیبل،سدرن برئیو اور ویلش فائر شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کل (ہفتہ کو) اہم ایلیمینیٹر میچ کھیلا جائے گاجس میں برمنگھم …

لندن۔16اگست (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کے زیر اہتمام ہنڈرڈ کرکٹ کمپٹیشن کا چوتھا ایڈیشن اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں تھی جن میں ٹرینٹ راکٹس ، برمنگھم فینکس ،لندن سپرٹ ،مانچسٹر اوریجنلز،ناردرن سپر چارجرز،اوول انوینسیبل،سدرن برئیو اور ویلش فائر شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کل (ہفتہ کو) اہم ایلیمینیٹر میچ کھیلا جائے گاجس میں برمنگھم فینکس اور سدرن برئیوکی ٹیمیں کیننگٹن اوول، لندن کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔ اوول انوینسیبل پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ٹورنامنٹ کے ایلیمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم کا فائنل میچ میں مقابلہ ہوگا۔

ہنڈرڈ ایک پیشہ ورانہ 100 گیندوں پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں انگلینڈ اور ویلز کے بڑے شہروں سے 8 مردوں کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں۔ ہنڈرڈ اپنی نوعیت کا رواں موسم گرما کا چوتھا ایونٹ ہے ۔ ہنڈرڈ کا پہلا ایڈیشن کووڈ۔ 19 کی وبا کی وجہ سے ایک سال کی تاخیر سے 2021 میں شروع ہوا تھا۔ ہینڈرڈ بہت ہی مختصر فارمیٹ کا کھیل ہے جس کے ہر میچ کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے پر محیط ہے ۔ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 18اگست کو لارڈز ، لندن میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں