نیدرلینڈزکے سائیکلسٹ اولاو کویج نے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

وارسا۔16اگست (اے پی پی):نیدرلینڈزکے سائیکلسٹ اولاو کویج نے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس 2024کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ 22 سالہ نیدرلینڈزکےسائیکلسٹ اولاو کویج کی ریس میں یہ پہلی فتح ہے۔ پولینڈ سے ٹورڈی پولونے سائیکل ریس کا 81 واں ایڈیشن جاری ہے ، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے …

وارسا۔16اگست (اے پی پی):نیدرلینڈزکے سائیکلسٹ اولاو کویج نے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس 2024کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ 22 سالہ نیدرلینڈزکےسائیکلسٹ اولاو کویج کی ریس میں یہ پہلی فتح ہے۔ پولینڈ سے ٹورڈی پولونے سائیکل ریس کا 81 واں ایڈیشن جاری ہے ، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نے پولینڈ میں کدووا زدروج سے پروڈنک تک 195.3کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھاجو سیدھے راستے پر محیط تھا۔22 سالہ نیدرلینڈزکےسائیکلسٹ اولاو کویج نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے سائیکلسٹ کو ثام بینیٹ شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بیلجیئم کے سائیکلسٹ کو ثام بینیٹ ریس میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ڈنمارک کے سائیکل سوار میڈس پیڈرسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے مرحلے میں کامیابی کے ساتھ ساتھ ناروے کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے بیلجیئم کے تھیباؤ نیس سے یلو جرسی بھی چھین لی تھی جس پر تاحال ان کا قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس 7 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 1049.3کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس 28 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

مزید خبریں