بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان آٹو مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی2024 میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 307 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سا ل جولائی کے مقابلہ میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے …

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان آٹو مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی2024 میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 307 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سا ل جولائی کے مقابلہ میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 195 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جون میں 299 یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں ہینو پاک کے 37 ، ماسٹر کے 86، جے ای سی کے 13 اور ایسوزو کے 171 یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ گزشتہ سال جولائی میں ہینو کے 20، ماسٹر کے 109، جے ای سی کے 3 اور ایسوزو کے 63 یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

 

مزید خبریں