آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی کے دوران 26.2 فیصدکااضافہ

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں 26.2 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ(جولائی) میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے53.4 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 26.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں …

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں 26.2 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ(جولائی) میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے53.4 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 26.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 42.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جون میں آسٹریلیا سے ترسیلات زرکاحجم 58.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں کم ہوکر53.4 ملین ڈالرہوگیا۔ واضح رہے کہ جولائی میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 2.995 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ سال جولائی کے 2.029 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 47.6 فیصدزیادہ ہے۔

مزید خبریں