مصباح الحق کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

مصباح الحق کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، کالی آندھی کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ان کا 16 سالہ کیریئر انجام کو پہنچ جائے گا لاہور ۔ 06 اپریل (اے پی پی) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ان کا 16 سالہ کیریئر انجام کو پہنچ جائے …

مصباح الحق کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، کالی آندھی کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ان کا 16 سالہ کیریئر انجام کو پہنچ جائے گا

لاہور ۔ 06 اپریل (اے پی پی) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ان کا 16 سالہ کیریئر انجام کو پہنچ جائے گا تاہم وہ کچھ عرصہ ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونا چاہتے ہیں اس لئے سیریز کی تیاری کے طور پر قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو بھی کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا سفر بہت اچھا رہا، جو بھی کامیابیاں حاصل کیں اس سے مطمئن ہوں۔ مصباح الحق نے واضح کیا کہ کرکٹ بورڈ سے ان کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، اپنی مرضی سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔

مزید خبریں

Leave a Reply