کراچی ۔ 6 اپریل (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 154 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 5.86 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 154 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی …
مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 154 ارب روپے شامل کر دئیے

مزید خبریں
کراچی ۔ 6 اپریل (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 154 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 5.86 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 154 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.90 فیصد تا 5.85 فیصد سالانہ کے حساب سے 159 ارب کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 8 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 7 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔








