بنگلور ۔ 07 اپریل (اے پی پی) جارح مزاج ویسٹ انڈین اور رائل چیلنجرز بنگلور کے اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کو ٹی ٹونٹی میں 10 ہزار رنز کا تاریخی اور منفرد سنگ میل عبور کرنے کیلئے مزید 31 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ گیل (کل) ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف شیڈول میچ میں …
کرس گیل کو ٹی ٹونٹی میں 10 ہزار رنز کا تاریخی اور منفرد سنگ میل عبور کرنے کیلئے مزید 31 رنز درکار

مزید خبریں
بنگلور ۔ 07 اپریل (اے پی پی) جارح مزاج ویسٹ انڈین اور رائل چیلنجرز بنگلور کے اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کو ٹی ٹونٹی میں 10 ہزار رنز کا تاریخی اور منفرد سنگ میل عبور کرنے کیلئے مزید 31 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ گیل (کل) ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف شیڈول میچ میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔ گیل نے اب تک 287 میچز کی 282 اننگز میں 9969 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 18 شاندار سنچریان اور 60 نصف سنچریاں شامل ہیں۔








