ضلعی انتظامیہ پشاوروپی ڈی اے کی مشترکہ کاروائی،تجاوزات قائم کرنے پر 18دکاندارگرفتار

107
Criminal arrested
Criminal arrested

پشاور۔ 21 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاوروپی ڈی اے حکام کی مشترکہ کاروائی کے دوران کارخانومارکیٹ میں تجاوزات قائم کرنے پر 18 دکانداروں کوگرفتارکرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پشاور نےپی ڈی اے حکام کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کارخانو مارکیٹ میں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے پر 18دکانداروں کوگرفتار کرلیا

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کوخبر دار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کوبھی تجاوزات کی اجازت نہیں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔