پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، 100 انڈیکس 515.33 پوائنٹس اضافہ کے بعد78260.85 پوائنٹس پربند

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 515.33 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد78260.85 پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر422 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 288 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،119کی قیمتوں میں کمی اور45 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 552.56ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 14.590 ارب روپے تھی، کے …

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 515.33 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد78260.85 پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر422 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 288 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،119کی قیمتوں میں کمی اور45 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 552.56ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 14.590 ارب روپے تھی، کے ایس ای 30 انڈیکس 106.12 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد24889.55پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 274.30 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد124256.50 پوائنٹس پربندہوا، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.928 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

کوہ نورسپننگ ملزکے 62921008 حصص، پاورسیمنٹ لمیٹڈ41961669 حصص اور یوسف ویونگ ملز کے 37366130 حصص کالین دین ہوا۔خالدسراج ٹیکسٹائل ملز، سسٹم گروپ لمیٹڈ اورپاورسیمنٹ لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم ایک روزقبل کے 37.1 ارب ڈالرسے بڑھ کر37.4 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔