ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈ

105

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 54.40 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 23.66 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 43.99 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون میں برآمدات پرمال برداری کی مد میں 54.40 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا۔مالی سال 2024 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے مجموعی اخراجات کاحجم 653.10ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 2.578 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوجون میں 2.405 ارب ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 2.212 ارب ڈالرتھا۔