ڈھاکہ ۔23اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کے شمال مشرقی حصے میں سیلاب سے متاثرہ 12 اضلاع میں پانچ موبائل کمپنیوں کے تقریباً 2,025 موبائل ٹاور غیر فعال ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی سروسز میں خلل پڑا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون نے بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن (بی ٹی آر سی)کے انجینئرنگ اور آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ اضلاع …
بنگلہ دیش ، سیلاب سے متاثرہ 12 اضلاع میں 2,025 موبائل ٹاور غیر فعال ہو گئے

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔23اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کے شمال مشرقی حصے میں سیلاب سے متاثرہ 12 اضلاع میں پانچ موبائل کمپنیوں کے تقریباً 2,025 موبائل ٹاور غیر فعال ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی سروسز میں خلل پڑا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون نے بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن (بی ٹی آر سی)کے انجینئرنگ اور آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں جمعرات کی شام 5 بجے تک تقریباً 16.7 فیصد ٹاورز کام نہیں کر رہے تھے۔
ان علاقوں میں 12,179 ٹاورز میں سے 10,154 کام کر رہے ہیں۔بی ٹی آر سی کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل قاضی مستفیض الرحمان نے کہا کہ سب سے زیادہ 609 ٹاور کومیلا کے علاقے میں بند ہوئے ہیں جہاں بھارت کی طرف سے بغیر اطلاع دریائے گومتی میں پانی چھوڑے جانے کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نواکھلی میں 344 ٹاور ، لکشمی پور میں 84، فینی میں 466، برہمن باریا میں32، چاند پور میں 121 ، چٹاگانگ میں 194،کھگراچھڑی اور حبیب گنج میں 94 ، 94 ،مولوی بازار میں 6، سناما گنج میں 42 اور رانگ میں 9 ٹاور کام کرنا چھوڑ گئے ہیں۔اس مسئلہ کے حل کے لئے بنگلہ دیش سیٹلائٹ کمپنی لمیٹڈ (بی ایس سی ایل) کی مدد سےدس V-SAT تیار کئے گئے ہیں جن میں سے پانچ V-SAT فینی بھیجے گئےہیں۔








