برلن۔27اگست (اے پی پی):جرمنی نے جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی)اور دیگر افریقی ممالک کو منکی پاکس کے پھیلائو سے بچائو کے لئے ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق حکومتی ترجمان سٹیفن ہیبسٹریٹ نے کہا کہ جرمنی کے اس اقدام کا مقصد افریقی براعظم میں منکی پاکس پر قابو پانے کی بین الاقوامی کوششوں میں یکجہتی کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ انہوں …
جرمنی کا افریقی ممالک کو منکی پاکس سے بچائو کے لئے ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان

مزید خبریں
برلن۔27اگست (اے پی پی):جرمنی نے جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی)اور دیگر افریقی ممالک کو منکی پاکس کے پھیلائو سے بچائو کے لئے ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق حکومتی ترجمان سٹیفن ہیبسٹریٹ نے کہا کہ جرمنی کے اس اقدام کا مقصد افریقی براعظم میں منکی پاکس پر قابو پانے کی بین الاقوامی کوششوں میں یکجہتی کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برلن مقامی ویکسین کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے افریقی یونین (اے یو ) کے ساتھ مل کر کام بھی کرے گا، منکی پاکس کی بیماری جمہوریہ کانگو ،برونڈی، کینیا، روانڈا اور یوگنڈا میں پھیل چکی ہے،اس کے باعث سویڈن میں پہلی یورپی ہلاکت بھی سامنے آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کا وائرس جانوروں سے انسانوں میں بلکہ انسانوں کے درمیان قریبی رابطے کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔







