چین،جغرافیائی معلومات کی صنعت کی پیداواری مالیت 800 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی

بیجنگ ۔28اگست (اے پی پی):چین میں ایک مکمل جغرافیائی انفارمیشن انڈسٹری ابتدائی طور پر تشکیل دی جا چکی ہے جس کی مجموعی پیداواری مالیت 2023 میں 811.1 بلین یوآن تک جا پہنچی جو سال بہ سال 4.2فیصد زیادہ ہے ۔چینی میڈیا گروپ کے مطا بق ملکی جغرافیائی معلومات کی صنعت کی کل پیداوار ی مالیت میں گزشتہ 10 سالوں میں سالانہ 11.5 فیصد کا اضافہ برقرار رہا اور پوری صنعت …

بیجنگ ۔28اگست (اے پی پی):چین میں ایک مکمل جغرافیائی انفارمیشن انڈسٹری ابتدائی طور پر تشکیل دی جا چکی ہے جس کی مجموعی پیداواری مالیت 2023 میں 811.1 بلین یوآن تک جا پہنچی جو سال بہ سال 4.2فیصد زیادہ ہے ۔چینی میڈیا گروپ کے مطا بق ملکی جغرافیائی معلومات کی صنعت کی کل پیداوار ی مالیت میں گزشتہ 10 سالوں میں سالانہ 11.5 فیصد کا اضافہ برقرار رہا اور پوری صنعت تیز رفتار ترقی کے مرحلے سے اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

رواں سال جون کے آخر تک چین کی جغرافیائی معلومات کی صنعت میں اداروں کی تعداد 223،000 اور ملازمین کی تعداد 4 ملین سے تجاوز کر گئی۔ انٹرنیٹ نقشوں، درست پوزیشننگ، کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس، سروے اور میپنگ انسٹرومنٹ کی مینوفیکچرنگ سمیت دیگر شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیز اور نئی مصنوعات تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔

سال 2023 کے اختتام تک چین کے مدار میں 443 سول ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس اور 323 سے زائد کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس تھے۔ چین کی جغرافیائی انفارمیشن انٹرپرائزز روزانہ 580 بلین سے زیادہ دفعہ لوکیشن سروسز اور اوسطاً ہر روز ہر سمارٹ فون کے لئے سینکڑوں پوزیشننگ اور نیویگیشن خدمات فراہم کرتی ہیں۔

 

مزید خبریں