اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 91.45 پوائنٹس کی کمی کے بعد 27992.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 260کی قیمتوں میں کمی اور 52 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 91.45 پوائنٹس کی کمی کے بعد 27992.78 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 91.45 پوائنٹس کی کمی کے بعد 27992.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 260کی قیمتوں میں کمی اور 52 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 636.024 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 16.26 ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 0.66 پوائنٹس کی کمی کے بعد 24762.25 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 82.09 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 123970.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 12.90 ارب روپے کے سودے طے پائے
۔کوہ نور سپننگ ملز کے 124735968 حصص، فوجی فوڈز لمیٹڈ کے 39280114 اور یوسف ویونگ ملزکے 34902609 حصص کا لین دین ہوا۔ٹرسٹ مضاربہ، بلال فائبرز لمیٹڈ اور خالد سراج ٹیکسٹائل ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 37.4 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔








