ٹوکیو ۔29اگست (اے پی پی):جاپان کے جزیرے کیوشو سے طاقتور سمندری طوفان شان شان ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں54افراد زخمی جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔ جاپانی نیوز ایجنسی این ایچ کے کے مطابق جاپان کے جزیرے کیوشو سے سمندری طوفان شانشان ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔نیوزایجنسی نے مزید بتایا کہ سمندری طوفان شان شان جس میں 220 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ،کے ٹکرانے کے باعث 54افراد ہلاک او ر ایک 60 سالہ شخص لاپتہ ہو گیا۔
زخمی ہونے والوں میں سے 30کا تعلق میازاکی پریفیکچر ، 15 کا کاگوشیما پریفیکچر جبکہ 3افراد کا تعلق ناگاساکی پریفیکچر سے ہے۔جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے ناگاساکی سٹی نے جمعرات کو صبح 11 بجے شہر کے تمام علاقوں کے لیے انخلاء کا حکم جاری کیا، جس میں 393,051 رہائشی شامل تھے۔کیوشو الیکٹرک پاور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح 10 بجے تک، کیوشو ریجن کے سات پریفیکچرز میں 255,730 گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہیں ۔
جاپان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صبح 9 بجے تک، کاگوشیما پریفیکچر اور میازاکی پریفیکچر کے کل چھ طبی اداروں میں بجلی کی بندش کی تصدیق کی گئی ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ تمام سہولیات ندرون ملک استعمال کر رہی ہیں اور ابھی تک بجلی کی بندش سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جاپان میں سمندری طوفان ’ایمپل‘ سے نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا تھا، بلٹ ٹرینین بھی بند کر دی گئی تھیں۔سمندری طوفان ایمپل سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا تھا، مشرقی اور شمال مشرقی ساحلی علاقے کانتو اور توہوکُو کو طاقت ور سمندری طوفان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔