عسکری بینک لمیٹڈ کے خالص منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں 8 فیصد کی کمی

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):عسکری بینک لمیٹڈ کے خالص منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک کو 8.093 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد …

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):عسکری بینک لمیٹڈ کے خالص منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک کو 8.093 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک کو 8.838 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ جاری سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک نے 8.172 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے جو گزشتہ سا ل کی اسی مدت میں 8.138 ارب روپے تھا۔ سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 5.58 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشہ سا ل کی اسی مدت میں 6.10 روپے تھی۔

سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک کو 4.40 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل کی دوسری سہ ماہی میں بینک کو 4.134 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ دوسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 3.04 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.85 روپے تھی۔