ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں 0.62 فیصد کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.62 فیصد کی کمی اور سالانہ بنیادوں پر 15.34 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 29 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں رزمرہ استعمال کی 10اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا …

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.62 فیصد کی کمی اور سالانہ بنیادوں پر 15.34 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 29 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں رزمرہ استعمال کی 10اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا ، اس کے برعکس 17 اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ۔ گزشتہ ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 3.02 فیصد ، کیلا 2.35 فیصد، سرخ مرچ پائوڈر1.42 فیصد، آتا 0.85 فیصد، دال مسور 0.68 فیصد، روٹی 0.56 فیصد،دال ماش 0.53 فیصد اور چینی کی قیمت میں 0.49 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 8.03 فیصد، 6.53 فیصد، دال چنا 2.20 فیصد ، لہسن 1.76 فیصد ، آلو 0.63 فیصد، انڈے 0.55 فیصد، ایل پی جی 0.51 فیصد ، گڑ 0.41 فیصد، باسمتی چاول 0.41 فیصد ، جلانے کی لکڑی 0.12 فیصد اور شرٹنگ کی قیمت میں 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

17733 روپے سے لے کر 22888 روپے ماہوار آمدنی والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.11 فیسد کا اضافہ ہوا ۔ 22889 روپے سے لے کر 29517 ، 29518 روپے سے لے کر 44175 روپے اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.64، 0.86 اور 0.58 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جا تا ہے۔