لاہور۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کی جنرل منیجر انٹیریئرز ماریہ توقیر نے کہا ہے کہ منفرد اور اختراعی ڈیزائن شاندار انٹیریئرز کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مسحور کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی خریداروں کو بھی راغب کرتے ہیں۔اتوار کو یہاں پی ایف سی کے زیراہتمام چن ون کے تعاون سے منعقدہ سمر انٹرن شپ پروگرام کے 40 شرکاسے …
منفرد اختراعی ڈیزائن شاندار انٹیریئرز کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ماریہ توقیر

مزید خبریں
لاہور۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کی جنرل منیجر انٹیریئرز ماریہ توقیر نے کہا ہے کہ منفرد اور اختراعی ڈیزائن شاندار انٹیریئرز کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مسحور کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی خریداروں کو بھی راغب کرتے ہیں۔اتوار کو یہاں پی ایف سی کے زیراہتمام چن ون کے تعاون سے منعقدہ سمر انٹرن شپ پروگرام کے 40 شرکاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری تخلیقی صلاحیتوں، فعالیت اور جمالیات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ترقی کر رہی ہے۔
جدید اور متنوع ڈیزائن نہ صرف نئے فیشن ٹرینڈز کی بنیاد بن رہے ہیں بلکہ ان سے مقامی کاریگروں کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع بھی مل رہا ہے اور ان سے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ عصری ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دیسی میٹیریل کا استعمال کرکے فرنیچر کی عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے اور پاکستان فرنیچر کونسل ان ڈیزائنوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ماریہ توقیر نے کہا کہ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہیں کہ انٹیریئرز اور فرنیچر کی صنعت میں مسلسل جدت اور معیار پر توجہ سے اس شعبہ میں پائیدار ترقی اور عالمی سطح پر شناخت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور پاکستان پریمیئم فرنیچر ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہے۔
انہوں نے پی ایف سی کے سی ای او میاں کاشف اشفاق کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے 3 ماہ کی انٹرن شپ کی مکمل سرپرستی کی اور معروف یونیورسٹیوں سے آنے والے شرکا کو منفرد ڈیزائن تیار کرنے کی مہارتیں سیکھنے اور چن ون کے اعلی تعلیم یافتہ و تجربہ کار سٹاف کی زیر نگرانی عملی تجربے سے آراستہ کرنے کا مواقع فراہم کیا۔
یہ نجی شعبے کی جانب سے پیش کی جانے والی بین الاقوامی معیار کی پہلی بہترین انٹرن شپ ہے جہاں نوجوان شرکاکو انٹیریئرز کے تمام شعبوں میں خصوصی لیکچرز اور عملی مظاہروں کے ذریعے جامع تربیت دی جاتی ہے۔








