سفیر رضوان سعید شیخ کی کانگریس میں پاکستان کاکس کے رکن ٹام سوزی سے ٹیلی فونک گفتگو،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

واشنگٹن۔4ستمبر (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے رکن ٹام سوزی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رکن کانگریس ٹام سوزی نے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ …

واشنگٹن۔4ستمبر (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے رکن ٹام سوزی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رکن کانگریس ٹام سوزی نے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کو امریکا میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک اور خطے کے لیے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے دوطرفہ مثبت شراکت داری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کثیر جہتی تعلقات بالخصوص اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے خیر سگالی اور دوستی کے اس جذبے کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پرکانگریس رکن ٹام سوزی کے خیر سگالی اور تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ کانگریس رکن ٹام سوزی نے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے اور ملک کے لیے ان کی خدمات پر پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی۔

بات چیت کے دوران انہوں نے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے، عوام سے عوام تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے اور امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کو متحرک اور مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا