نیویارک۔5ستمبر (اے پی پی):امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولا اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچووا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ویمن سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ پولش ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار آئیگاسویٹک اور برازیل کی بیٹریز حدادمایا خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے ٹاپ 8 رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں ۔ سال کے چوتھے اور آخری …
یو ایس اوپن ، جسیکاپیگولا اور کیرولینا موچووا ویمن سنگلز سیمی فائنل میں داخل،ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹک کا کوارٹر فائنل میں سفر تمام
نیویارک۔5ستمبر (اے پی پی):امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولا اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچووا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ویمن سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ پولش ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار آئیگاسویٹک اور برازیل کی بیٹریز حدادمایا خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے ٹاپ 8 رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں ۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
ویمن سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 رائونڈ میں امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پولش ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار آئیگاسویٹک کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے ہرا کر اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح کھلاڑی کا ویمنز سنگلز ٹاپ 4 رائونڈ میں مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا سے ہوگا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں برازیلین حریف کھلاڑی بیٹریز حدادمایا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دی۔









