پناہ گزینوں کی خیمہ بستی پر اسرائیلی حملہ،40 فلسطینی شہید ،60 زخمی

غزہ۔10ستمبر (اے پی پی):غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی خیمہ بستی پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 40 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہو گئے ہیں۔روئٹرزکے مطابق شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے منگل کی صبح کیے گئے جن میں خیمہ بستی کے رہائشیوں اور طبی عملے کے ارکان کے مطابق خان یونس کے علاقے المواسی میں بنی خیمہ بستی پر4میزائل داغے …

غزہ۔10ستمبر (اے پی پی):غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی خیمہ بستی پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 40 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہو گئے ہیں۔روئٹرزکے مطابق شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے منگل کی صبح کیے گئے جن میں خیمہ بستی کے رہائشیوں اور طبی عملے کے ارکان کے مطابق خان یونس کے علاقے المواسی میں بنی خیمہ بستی پر4میزائل داغے گئے۔

اس کیمپ میں بڑی تعداد میں وہ لوگ مقیم ہیں جو حملوں سے بچنے کے لیے وہاں پہنچے ہیں۔غزہ شہر کی سول ایمرجنسی سروس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں 20 خیموں میں آگ لگ گئی اور میزائل گرنے کی وجہ سے وہاں 30 فٹ تک گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں۔سروس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ایمرجنسی سروس کے ایک اہلکار کے مطابق ہماری ٹیم کے ارکان ابھی تک نشانہ بننے والے مقام سے نعشیں اور زخمیوں کو نکال رہے ہیں ۔

 

مزید خبریں