قوت سماعت و گویائی سے محروم سعودی جوڑے نے ریسٹورنٹ کھول لیا

ریاض ۔12ستمبر (اے پی پی):قوت سماعت و گویائی سے محروم سعودی جوڑے نے قطیف میں ریسٹورنٹ کھول لیا جس میں کام کرنے والا تمام عملہ قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے ۔اردو نیوز کے مطابق ریسٹورنٹ میں اشاروں کی زبان سے تمام امور سر انجام دیئے جاتے ہیں، کھانے کی میز پر بھی اشاروں کی زبان سیکھانے کےلیے کتابچے رکھے گئے ہیں۔ سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ نے اپنی …

ریاض ۔12ستمبر (اے پی پی):قوت سماعت و گویائی سے محروم سعودی جوڑے نے قطیف میں ریسٹورنٹ کھول لیا جس میں کام کرنے والا تمام عملہ قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے ۔اردو نیوز کے مطابق ریسٹورنٹ میں اشاروں کی زبان سے تمام امور سر انجام دیئے جاتے ہیں، کھانے کی میز پر بھی اشاروں کی زبان سیکھانے کےلیے کتابچے رکھے گئے ہیں۔

سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ نے اپنی نوعیت کے منفرد ریسٹونٹ پرایک دستاویزی پروگرام کیا۔ اشاروں کی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے مالک حسین نے بتایا کہ ہوٹل کو کھولنے کےلیے والدین کا بہت بڑا حصہ ہے۔گھر کے ہرفرد نے تعاون کیا اور آج یہ ریسٹورنٹ کامیابی کی جانب گامزن ہے۔اہم بات یہ ہے کہ حسین اور ان کی اہلیہ ارینا نے امریکا سے بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز کیا اور واپس آنے کے بعد اپنے خیال کو عملی شکل دی۔ریسٹورنٹ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔

گاہکوں کی سہولت کےلیے بارکوڈ فراہم کیا جاتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے من پسند کھانے کا انتخاب کرتے ہیں۔ ایک وزیٹر کا کہنا تھا کہ یہاں آکر عجیب طرح کا احساس ہوتا ہے جو عام ریسٹورنٹ میں نہیں ہوتا، یہاں خاموشی ہوتی ہے کسی قسم کا شور نہیں ہوتا۔کائونٹرپر وزیٹرز کی سہولت کےلیے سمارٹ سکرین کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی پسند کے کھانے آرڈر کئے جا سکتے ہیں۔