دو شنبے ۔12ستمبر (اے پی پی):تاجکستان کے مفتی اعظم سعیدمکرم عبدالقدیر زادے دارالحکومت دو شنبے کی جامع مسجد کے باہر چاقو سے مسلح شخص کے حملہ میں زخمی ہو گئے ۔ العربیہ اردو کے مطابق تاجکستانی وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور نے مفتی اعظم پر اس وقت چاقو سے وار …
تاجکستان کے مفتی اعظم چاقو سے مسلح شخص کے حملے میں زخمی

مزید خبریں
دو شنبے ۔12ستمبر (اے پی پی):تاجکستان کے مفتی اعظم سعیدمکرم عبدالقدیر زادے دارالحکومت دو شنبے کی جامع مسجد کے باہر چاقو سے مسلح شخص کے حملہ میں زخمی ہو گئے ۔ العربیہ اردو کے مطابق تاجکستانی وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور نے مفتی اعظم پر اس وقت چاقو سے وار کیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے، حملہ میں وہ معمولی زخمی ہو گئے ، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔








