سعودی عرب،شاہ فیصل ہسپتال میں دنیا کا پہلا روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کامیاب

ریاض۔13ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (کے ایف ایس ایچ آر سی) نے دنیا کا پہلا کامیاب روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔ایس پی اےکے مطابق شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کی میڈیکل کمیٹی کی منظوری اور مریض کے اہل خانہ کی منظوری کے بعد ڈاکٹر فراس خلیل نے روبوٹک دل کی پیوند کاری انجام دینے کے لیے میڈیکل ٹیم تشکیل دی۔ …

ریاض۔13ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (کے ایف ایس ایچ آر سی) نے دنیا کا پہلا کامیاب روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔ایس پی اےکے مطابق شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کی میڈیکل کمیٹی کی منظوری اور مریض کے اہل خانہ کی منظوری کے بعد ڈاکٹر فراس خلیل نے روبوٹک دل کی پیوند کاری انجام دینے کے لیے میڈیکل ٹیم تشکیل دی۔

سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر ماجد الفیاض نے اس کامیابی کو دل کی پیوند کاری کے آپریشن میں تاریخی لمحہ اور اہم پیشرفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہماری دانش مند قیادت کے تعاون کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی تھی۔ یہ سعودی وژن 2030 کے مطابق سعودی عرب میں طب کے شعبے میں جدت لانے کے ہدف کی طرف ایک سنگ میل ہے۔