کراکس۔13ستمبر (اے پی پی):وینزویلا نے متعدد اہلکاروں کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے یکطرفہ، غیر قانونی اور جارحیت پر مبنی اقدام قرار دے دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق وینزویلا کی خارجہ امور کی وزارت نےایک بیان میں کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون، لوگوں کے حق خود ارادیت اور وینزویلا کے عوام کی جمہوری خواہش کی بے توقیری کا مظاہرہ کیا ہے۔ بیان …
امریکی پابندیاں ستمبر 2023 میں طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں،وینزویلا

مزید خبریں
کراکس۔13ستمبر (اے پی پی):وینزویلا نے متعدد اہلکاروں کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے یکطرفہ، غیر قانونی اور جارحیت پر مبنی اقدام قرار دے دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق وینزویلا کی خارجہ امور کی وزارت نےایک بیان میں کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون، لوگوں کے حق خود ارادیت اور وینزویلا کے عوام کی جمہوری خواہش کی بے توقیری کا مظاہرہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ وینزویلا کے خلاف امریکی محکمہ خزانہ کی نئی پابندیاں وینزویلا اور امریکا کے درمیان قطر میں ستمبر 2023 میں طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے ۔
قبل ازیں امریکی محکمہ خزانہ نے وینزویلا حکومت کے 16 اہلکاروں کے خلاف نئی انفرادی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے اہلکاروں نے وینزویلا کے حالیہ صدارتی انتخابات کے دوران جمہوری سیاسی شرکت میں رکاوٹ ڈالی اور انتخابی عمل کو نقصان پہنچایا۔ پابندیوں کی فہرست میں شامل عہدیداروں میں سپریم ٹربیونل آف جسٹس کی صدر کریسلیا روڈریگز اور قومی اسمبلی کے پہلے نائب صدر پیڈرو انفینٹے شامل ہیں۔








