سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ سے زیادہ افراد کی آمد

مدینہ منورہ۔14ستمبر (اے پی پی):الحرمین الشریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی مدینہ منورہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54 لاکھ 10 ہزار89 نمازی اور زائرین آئے۔ ایس پی اے کے مطابق جنرل اتھارٹی نے نمازیوں اور زائرین کی فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ’4 لاکھ 77 ہزار245 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی …

مدینہ منورہ۔14ستمبر (اے پی پی):الحرمین الشریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی مدینہ منورہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54 لاکھ 10 ہزار89 نمازی اور زائرین آئے۔

ایس پی اے کے مطابق جنرل اتھارٹی نے نمازیوں اور زائرین کی فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ’4 لاکھ 77 ہزار245 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ 2 لاکھ 30 ہزار 823 زائرین نے ریاض الجنہ ( روضہ شریفہ ) میں نماز ادا کی۔ اتھارٹی نے بتایا مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 77 ہزار سے زیادہ زائرین نے ترجمے کی خدمات سے فائدہ اٹھایا۔مسجد نبوی کے مخصوص حصوں میں ایک لاکھ 44 ہزار 362 روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ایک ہزار 570 ٹن زمزم کی فراہمی کے علاوہ زمزم کے لیبارٹری ٹیسٹ کےلیے 178 سیمپلز جمع کیے گئے۔