سعودی پروجیکٹ کے تحت یمن میں چار لاکھ ساٹھ ہزار بارودی سرنگیں صاف

  ریاض۔16ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی زیر قیادت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن سے 4 لاکھ 60 ہزار951 بارودی سرنگوں کو صاف کیا جا چکا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کی زیر نگرانی مسام پروجیکٹ جنگ زدہ یمن میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام جاری رکھے …

 

ریاض۔16ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی زیر قیادت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن سے 4 لاکھ 60 ہزار951 بارودی سرنگوں کو صاف کیا جا چکا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کی زیر نگرانی مسام پروجیکٹ جنگ زدہ یمن میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ ہفتے مسام پروجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے دو ہزار 439 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، 28 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں، 6 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں اور ایک دیسی ساختہ ڈیوائس کو تباہ کیا۔مارب، تعز، صنعا،عدن، الجوف، حدیدہ، لحج، البیضا، شبوہ، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگ ہٹانے کی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ مسام کی ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں کو کلیئر کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ شہریوں کی محفوظ ٹرانسپورٹیشن اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔