اقوام متحدہ ۔17ستمبر (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ غزہ میں بغیر کسی تاخیر کے اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بند کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال بشمول فلسطین کے سوال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک ذمہ دارانہ …
امریکا غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں بند کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے، چین

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔17ستمبر (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ غزہ میں بغیر کسی تاخیر کے اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بند کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال بشمول فلسطین کے سوال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک ذمہ دارانہ رویہ دکھائے، پارٹی پر اس کا نمایاں اثر و رسوخ استعمال کرے، اور اسرائیل کو بلا تاخیر اپنی فوجی کارروائیاں بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے، جیسا کہ کونسل کی قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے نوٹ کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران، جنگ بندی اور ہلاکتوں کو روکنے کے لیے مضبوط مشترکہ بین الاقوامی مطالبات کے باوجود، اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو نہیں روکا ہے، جس کی وجہ سے14ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔چینی سفیر نے نشاندہی کی کہ اگر امریکا ان تمام مواقع پر راہ میں رکاوٹ نہ بنتا، تو سلامتی کونسل تنازعہ شروع ہونے کے بعد جلد از جلد جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد منظور کر سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین جنگ کو ختم کرنے، انسانی تباہی کو کم کرنے اور خطے میں جلد از جلد امن قائم کرنے کے لیے اس کونسل کی جانب سے مزید اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔








