نائجیریا، گنجائش سے زیادہ مسافروں کے جانے والی کشتی غرقاب ، اکتالیس افرادجاں بحق

ابوجا۔17ستمبر (اے پی پی):نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 41 افراد جاں بحق ہو گئے۔ٹی آر ٹی کے مطابق قومی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق گمی قصبے سےاپنے فارموں کو جانے والے 53 افراد کے سوار ہونے والی کشتی دریا میں الٹ گئی۔ اس حادثے میں 41 افراد لقمہ اجل بن گئے۔مقامی حکام نے بتایا کہ کشتی کے …

ابوجا۔17ستمبر (اے پی پی):نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 41 افراد جاں بحق ہو گئے۔ٹی آر ٹی کے مطابق قومی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق گمی قصبے سےاپنے فارموں کو جانے والے 53 افراد کے سوار ہونے والی کشتی دریا میں الٹ گئی۔

اس حادثے میں 41 افراد لقمہ اجل بن گئے۔مقامی حکام نے بتایا کہ کشتی کے کپتان سمیت 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔صدر بولا احمد تینوبو نے جانی نقصان پر ریاستی عوام سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔