متحدہ عرب امارات کے بینکاری شعبے کے مائع اثاثے 800 ارب درہم تک پہنچ گئے

ابو ظہبی ۔17ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے بینکاری شعبے کے مائع اثاثے دوسری سہ ماہی کے اختتام تک 800 ارب درہم تک پہنچ گئے۔متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام نے بتایا ہے کہ مرکزی بینک (سی بی یو اے ای) کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے بینکاری شعبے کے مائع اثاثے(لیکوئیڈیٹی کیپٹل ) 2024 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک 800 بلین درہم (217.8 بلین …

ابو ظہبی ۔17ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے بینکاری شعبے کے مائع اثاثے دوسری سہ ماہی کے اختتام تک 800 ارب درہم تک پہنچ گئے۔متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام نے بتایا ہے کہ مرکزی بینک (سی بی یو اے ای) کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے بینکاری شعبے کے مائع اثاثے(لیکوئیڈیٹی کیپٹل ) 2024 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک 800 بلین درہم (217.8 بلین ڈالر) سے تجاوز کر گئے، جو سال بہ سال 20.2 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

بینک کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا بینکاری نظام سرمایہ کاری پر مبنی ہے، جس میں 2024 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر مجموعی سرمائے کی مناسبت کا تناسب 18.3 فیصد تھا، جو 2024 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر 18 فیصد تھا۔کیپیٹل ایڈیکوسی کا تناسب 13 فیصد کے کم از کم کیپٹل ایڈیکوسی تناسب سے کہیں زیادہ ہے جیسا کہ باسل تھری کیپٹل گائیڈ لائنز کی تعمیل پر مبنی مرکزی بینک کے قواعد و ضوابط میں طے کیا گیا ہے