نیپیداو ۔20ستمبر (اے پی پی):میانمار میں سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 300 کے قریب پہنچ گئی ۔ شنہوا کے مطابق میانمار کے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 293 ہو گئی جبکہ 89افراد لاپتہ ہیں ۔ حکام کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہا کہ اب تک 47,019 گھرانوں کے کل 161,592 سیلاب متاثرین 425 امدادی پناہ گاہوں میں پناہ لے رہے ہیں۔رپورٹ …
میانمار میں سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 300 ہوگئی

مزید خبریں
نیپیداو ۔20ستمبر (اے پی پی):میانمار میں سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 300 کے قریب پہنچ گئی ۔ شنہوا کے مطابق میانمار کے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 293 ہو گئی جبکہ 89افراد لاپتہ ہیں ۔
حکام کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہا کہ اب تک 47,019 گھرانوں کے کل 161,592 سیلاب متاثرین 425 امدادی پناہ گاہوں میں پناہ لے رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیلاب سے 766,586 ایکڑ فصلیں بھی ڈوب گئیں اور 129,150 جانور ہلاک ہوئے۔








