یورپ کو مستقبل میں روس کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنا ہوگی، فرانس

113
French President Emmanuel Macron
French President Emmanuel Macron

پیرس ۔23ستمبر (اے پی پی):فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ یورپ کو مستقبل میں روس کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنا ہوگی۔تاس کے مطابق انہوں نے پیرس میں امن سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو مدنظر رکھ کر یورپ میں امن بارے سوچنے چاہیے کہ یورپ صرف یورپی یونین اور نیٹو تک محدود نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم یورپی سیاسی برادری کو ترقی دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں یورپ کی ایک نئی تنظیم کے بارے میں سوچنے اور پھر روس کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یورپی اور عالمی اقوام پر زور دیا کہ وہ اس بات پر توجہ مرکوز کریں کہ نئے عالمی نظام کو کیسے بہتر بنایا جائے۔