لندن۔23ستمبر (اے پی پی):برطانیہ نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث انتہا پسنداسرائیلیوں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے ساتھ مغربی کنارے میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور غرب اردن کے علاقوں میں اسرائیلی دراندازی اور فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندانہ تشدد کم نہیں ہوا جس کے باعث برطانیہ نےغرب اردن میں فلسطینیوں …
برطانیہ کی مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث انتہا پسنداسرائیلیوں کے خلاف نئی پابندیوں کی دھمکی

مزید خبریں
لندن۔23ستمبر (اے پی پی):برطانیہ نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث انتہا پسنداسرائیلیوں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے ساتھ مغربی کنارے میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور غرب اردن کے علاقوں میں اسرائیلی دراندازی اور فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندانہ تشدد کم نہیں ہوا جس کے باعث برطانیہ نےغرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث اسرائیلی انتہا پسندوں پر نئی پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ برطانیہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں پر ممکنہ نئی پابندیوں کے نفاذ کا جائزہ لے گا اور ضرورت پڑنے پر اقدامات کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے اقدامات پر فکر مند ہیں جو کشیدگی کو ہوا دینے کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت بھی ایسا ہی طریقہ اپنائے گی۔آباد کاروں پر پابندیاں پا عائد کرنا ممکن ہے۔








