نیویارک ۔24ستمبر (اے پی پی):شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے جمہوریہ صومالیہ میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں شدید غذائی قلت کو روکنے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔اردو نیوز کے مطابق اس معاہدے سے ایک لاکھ 80 ہزار 148 افراد نے فائدہ اٹھائیں گے۔ امداد کی مالیت 4 ملین 500 ڈالر ہوگی۔ اس معاہدے پر نیویارک شہر …
سعودی عرب اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مابین صومالیہ میں غذائی قلت کم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

مزید خبریں
نیویارک ۔24ستمبر (اے پی پی):شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے جمہوریہ صومالیہ میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں شدید غذائی قلت کو روکنے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔اردو نیوز کے مطابق اس معاہدے سے ایک لاکھ 80 ہزار 148 افراد نے فائدہ اٹھائیں گے۔ امداد کی مالیت 4 ملین 500 ڈالر ہوگی۔
اس معاہدے پر نیویارک شہر میں منعقدہ 79ویں اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر دستخط کیے گئے۔معاہدے پر کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر جنرل سنڈی میک کین نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق 1,068.5 میٹرک ٹن خصوصی خوراک دو سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور لڑکیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جئے گی۔
دو سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 22 ہزار 847 بچوں اور 57 ہزار 301 دودھ پلانے والی خواتین کے لیے خوراک فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے کردار کی توسیع کے طور پر سامنے آیا ہے۔








