اقوام متحدہ لبنان میں کشیدگی کو روکنے کے لئے مداخلت کرے ، مصری وزارت خارجہ

قاہرہ۔24ستمبر (اے پی پی):مصر نےاقوام متحدہ اور بین الاقوامی طاقتوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ لبنان میں انتہائی بگڑتی ہوئی صورت حال اور اسرائیل کے تازہ حملوں سے پیدا شدہ صورت حال کو روکنے کے لئے مداخلت کرے۔ العربیہ اردو کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس کشیدگی کو فوری روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں کیونکہ لبنان میں کشیدگی بڑھائے جانے کا خطرہ موجود ہے ۔ …

قاہرہ۔24ستمبر (اے پی پی):مصر نےاقوام متحدہ اور بین الاقوامی طاقتوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ لبنان میں انتہائی بگڑتی ہوئی صورت حال اور اسرائیل کے تازہ حملوں سے پیدا شدہ صورت حال کو روکنے کے لئے مداخلت کرے۔ العربیہ اردو کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس کشیدگی کو فوری روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں کیونکہ لبنان میں کشیدگی بڑھائے جانے کا خطرہ موجود ہے ۔

مصر نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ غزہ کی جنگ پورے مشرق وسطی میں پھیل جائے گی جو بالآخر علاقائی جنگ کے خطرے میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس موقع پر مصر نے لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کی قومی خود مختاری کی بھر پور حمایت کی ہے۔