چین کی اپنے شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

بیجنگ۔24ستمبر (اے پی پی):چین نے اپنے شہریوں کو جلد سے جلد اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔ ٹی آر ٹی کے مطابق تل ابیب میں چین کے سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل۔لبنان سرحد پر فوجی جھڑپوں میں شدّت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی صورتحال غیر یقینی ہو گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم چینی شہریوں سے …

بیجنگ۔24ستمبر (اے پی پی):چین نے اپنے شہریوں کو جلد سے جلد اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔ ٹی آر ٹی کے مطابق تل ابیب میں چین کے سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل۔لبنان سرحد پر فوجی جھڑپوں میں شدّت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی صورتحال غیر یقینی ہو گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم چینی شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ یا تو جلد ازجلد اپنے وطن واپس لوٹ جائیں یا پھر قیام کے لئے زیادہ محفوظ علاقوں کا انتخاب کریں۔واضح رہے کہ 20 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سے علاقائی تنائو میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسرائیل۔لبنان سرحد پر 8 اکتوبر سے تاحال فریقین کے درمیان جاری جھڑپوں میں وقتاً فوقتاً شدت دیکھنے میں آ رہی ہے۔