نیویارک ۔24ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین نے کہا ہے کہ لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی دنیا کو مکمل حالت جنگ کی جانب دھکیل رہی ہے۔تاس کےمطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو انتہائی خطرناک اور مکمل جنگ کے قریب قرار دیا ہے۔ یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں حملوں کی بڑھتی ہوئی شدت …
لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی دنیا کو مکمل حالت جنگ کی جانب دھکیل رہی ہے، یورپی یونین

مزید خبریں
نیویارک ۔24ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین نے کہا ہے کہ لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی دنیا کو مکمل حالت جنگ کی جانب دھکیل رہی ہے۔تاس کےمطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو انتہائی خطرناک اور مکمل جنگ کے قریب قرار دیا ہے۔
یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں حملوں کی بڑھتی ہوئی شدت اور ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم تقریباً ایک مکمل جنگ میں ہیں۔








