بیروت۔24ستمبر (اے پی پی):لبنان میں شہریوں کو 80ہزار اسرائیلی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے سے خوف و ہراس پھیل گيا۔ رائٹرز کے مطابق لبنان کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو فون پر مخصوص ایڈریس سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں انہیں علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دی گئی ہے۔پیغام میں انتباہ کیا گیا ہے کہ آپ ایک ایسی عمارت میں ہیں جس میں حزب اللہ کے ہتھیار موجود ہیں اگلی …
لبنان میں شہریوں کو 80ہزار اسرائیلی دھمکی آمیز پیغامات موصول ، ہرطرف خوف و ہراس پھیل گيا

مزید خبریں
بیروت۔24ستمبر (اے پی پی):لبنان میں شہریوں کو 80ہزار اسرائیلی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے سے خوف و ہراس پھیل گيا۔ رائٹرز کے مطابق لبنان کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو فون پر مخصوص ایڈریس سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں انہیں علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دی گئی ہے۔پیغام میں انتباہ کیا گیا ہے کہ آپ ایک ایسی عمارت میں ہیں جس میں حزب اللہ کے ہتھیار موجود ہیں اگلی اطلاع تک گاؤں سے دور رہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے نے کہ یہ پیغامات اسرائیل کی طرف سے آئے تھے، بعض پیغامات ٹیکسٹ یا صوتی پیغامات کے طور پر موصول ہوئے۔نگران وزیر اطلاعات زیاد الماکری کے دفتر کو بھی ایسی ہی فون کال موصول ہوئی جس میں ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں ان سے عمارت کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ایسا ہی پیغام اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شائع کیا جس میں لبنان کے دیہات سے لوگوں کو نکلنے کے لیے کہا گیا۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ جو کوئی بھی حزب اللہ کے ارکان یا ان کے ہتھیاروں کے قریب ہے وہ اپنے آپ کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔








