نیویار ک ۔24ستمبر (اے پی پی):یونان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے موثر دباؤ کا سامنا نہیں ہے۔ رائٹرز کے مطابق یونان کےوزیر خارجہ جارج جیراپیٹرائٹس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر صحافیو ں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیےسنجیدہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کے دبائو کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل لبنان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ایک بارودی سرنگ کی طرح ہے جس سے عالمی برادری نمٹ نہیں سکتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کچھ عرب ممالک اور اسرائیل کے حامی ممالک یہ اعتبار دے رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسی وجہ سے اسرائیل غزہ اور لبنان کے حوالے سے کسی قسم کے دباو کو محسوس کرنے سے عاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک اسرائیل کے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں اور اس کے ساتھ مخلص رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ بہت اہم ہے کہ عرب اور یورپی متفرق اقدامات کے بجائے مشترکہ طور پر یہ ممالک آگے بڑھیں جو اسرائیل پر دباو ڈالے کہ وہ غزہ اور لبنان میں کشیدگی کو ختم کرے ۔ انہوں نے خبردار کیاکہ جنگ جتنی منتشر ہوتی جائے گی صورتحال اتنی ہی پیچیدہ ہوتی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر لبنان میں جنگ لگ گئی تو عالمی طور پر ہم اس سے نمٹ نہیں سکیں گے ۔