سعودی عرب کے ایوی ایشن سیکٹر کو دس برسوں میں 2 لاکھ 84 ہزار پائلٹس درکار

ریاض ۔25ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی سول ایوی ایشن کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج نے کہا ہے کہ آئندہ چند برسوں کے دوران مملکت میں فضائی شعبے میں روزگار کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔سبق نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوی ایشن انڈسٹری کے حوالے سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو …

ریاض ۔25ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی سول ایوی ایشن کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج نے کہا ہے کہ آئندہ چند برسوں کے دوران مملکت میں فضائی شعبے میں روزگار کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔سبق نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوی ایشن انڈسٹری کے حوالے سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کےلیے منظم انداز میں کام کیا جارہا ہے۔

فیوچر سمٹ جس کا سلوگن ’بہتر کل کے لیے مناسب حل‘ تھا سے خطاب میں سول ایوی ایشن کے عبدالعزیز الدعیلج نے مزید کہاکہ توقع ہے سال 2030 تک ایوی ایشن سیکٹر میں 2 لاکھ 79 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع میسرآئیں گے جو موجودہ تعداد سے تقریبا 300 فیصد زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رپورٹس کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ آئندہ 10 برسوں میں ایوی ایشن سیکٹر کو 2 لاکھ 84 ہزار پائلٹس درکار ہوں گے۔