سری لنکا کی پارلیمنٹ تحلیل ، پارلیمانی انتخابات 14 نومبر کو ہوں گے

106
Parliament of Sri Lanka dissolved
Parliament of Sri Lanka dissolved

کولمبو۔25ستمبر (اے پی پی):سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے غیر معمولی گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق گزٹ میں پارلیمانی انتخابات 14 نومبر اور نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 21 نومبر کو ہوگا۔

پارلیمانی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی تاریخ 4 تا 11 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ انورا کمارا ڈسانائیکے نے 21 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تقریباً 5.7 ملین ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔سری لنکا کی پارلیمنٹ کے ارکان کی تعداد 225 ہے اور موجودہ پارلیمنٹ کی پانچ سالہ مدت اگست 2025 میں ختم ہو گی۔