بیروت۔26ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پیر سے اب تک 90ہزار لبنانی شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق اقوام متحدہ کے نقل مکانی کرنے والوں سے متعلق ادارے نے بتایا کہ صرف پیر سے اب تک مجموعی طور پر 90530 لبنانی بے گھر ہوئے۔ اس سے قبل ایک سال کے …
لبنان پر اسرائیلی بمباری سے 90ہزار شہری بے گھر ہوئے ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
بیروت۔26ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پیر سے اب تک 90ہزار لبنانی شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق اقوام متحدہ کے نقل مکانی کرنے والوں سے متعلق ادارے نے بتایا کہ صرف پیر سے اب تک مجموعی طور پر 90530 لبنانی بے گھر ہوئے۔
اس سے قبل ایک سال کے دوران اسرائیلی گولہ باری اور بمباری سے بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ ادارے نے لبنان میں بے گھر ہو نے والوں کی اکتوبر 2023 سے اب تک کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار بتائی ہے۔








