کھٹمنڈو۔30ستمبر (اے پی پی):نیپال میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 192 ہو گئی ہے۔نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان رشی رام تیواڑی کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ اور 194 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے شنہوا کو بتایا کہ اب تک 4,500 سے زیادہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور سکیورٹی فورسز متاثرہ …
نیپال میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے اموات 192 ہو گئیں، 30 افراد لاپتہ

مزید خبریں
کھٹمنڈو۔30ستمبر (اے پی پی):نیپال میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 192 ہو گئی ہے۔نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان رشی رام تیواڑی کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ اور 194 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے شنہوا کو بتایا کہ اب تک 4,500 سے زیادہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور سکیورٹی فورسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 1,327 مکانات تباہ ہوئے ہیں اور ملک بھر میں 19 بڑی شاہراہیں مختلف حصوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جنہیں کھولنے کے لئے سکیورٹی فورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔








