منیلا۔30ستمبر (اے پی پی):فلپائن کے صوبے لگونا میں مسافر بس اور گاڑی میں تصادم سے 6 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ماجائے قصبے کے میونسپل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن مینجمنٹ آفس کے ریجان لیباٹو نے بتایا کہ یہ حادثہ دوپہر 3 بجے کے قریب پیش آیا، حادثہ میں ٹکٹ کلیکٹر اور 3 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر دو مسافر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ 22 افراد زخمی ہیں ۔