اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی اپیل کی ہے ۔ چیمبر کے صدر ثاقب رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی اپیل کررہی ہے کیونکہ رش کی وجہ سے ایف بی آر کا آن لائن سسٹم (آئرس) دبائو کا شکارہے ، ہفتہ اور اتوار کو …
راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی اپیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی اپیل کی ہے ۔ چیمبر کے صدر ثاقب رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی اپیل کررہی ہے کیونکہ رش کی وجہ سے ایف بی آر کا آن لائن سسٹم (آئرس) دبائو کا شکارہے ،
ہفتہ اور اتوار کو بینک و دوسرے متعلقہ ادارے بند ہونے کے باعث ٹیکس پیئرز کو بنک اکائونٹ اور دوسری دستاویزات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ممبران کی جانب سے سسٹم خرابی کی شکایت آ رہی ہیں ، قبل ازیں راولپنڈی اسلام آباد سمیت دوسرے شہروں میں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج کے باعث بھی ٹیکس پیئرز کو گوشواروں سے متعلق ضروری دستاویزات اکٹھے کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ اپیل ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔








